(24 نیوز)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کل کراچی پہنچے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم جمعرات کو براستہ دبئی کراچی پہنچے گی۔ مہمان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کر رہے ہیں اور ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
مہمان ٹیم میں کین ولیمسن، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مِچل، ہینری نکلز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، اش سوڈھی، بلیئر ٹکنر، نِیل ویگنر، ول ینگ شامل ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیلئے 16 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہیں۔
محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رات 12 بجے کے بعد پرویز الہیٰ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کہلائیں گے