افغان حکام طالبات کی تعلیم کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کریں، بلاول بھٹو

Dec 21, 2022 | 20:48:PM
پیپلزپارٹی، چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پاکستان، افغانستان، طالبات، یونیورسٹی، اعلیٰ تعلیم
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان کو افغانستان میں طالبات کیلئے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم کی بندش پر مایوسی ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کی افغانستان میں طالبات کی تعلیم کے حوالے سے پوزیشن مستقل طور پر بالکل واضح ہے،ہم اس بات پر مضبوط یقین رکھتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر مرد اور عورت کا تعلیم کے حصول کا وراثتی حق ہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم افغان حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغان طالبات کی تعلیم کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کااظہار