(24 نیوز)نواب آف جوناگڑھ نے بھارت کے جونا گڑھ پر قبضہ ناجائز اور غیرآئینی قرار دیدیا۔
نواب آف جوناگڑھ نے قائد اعظم یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کا جونا گڑھ پر قبضہ ناجائز اور غیرآئینی ہے،ان کاکہناتھا کہ جوناگڑھ تقسیم ہند کے وقت دوسری مسلم امیر ترین ریاست تھی،جوناگڑھ کل562 آزاد ریاستوں میں سے چھٹی امیر ترین ریاست تھی۔
نواب کاکہناتھا کہ جوناگڑھ کے پاس سب سے بڑی سینکڑوں میل لمبی ساحلی پٹی تھی ،یہ ساحلی پٹی کراچی سے 300 میل سے بھی کم فاصلے پر ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے خاندان نے جوناگڑھ ریاست میں 250 سال سے حکمرانی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ