(24 نیوز)تازہ ترین سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاق نے پنجاب میں رینجرزاورایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی لاءاینفورسنگ ایجنسیز امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دینگی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوامن وامان قائم رکھنے،عوام کے جان ومال کی حفاظت اوراپنے فرائض آئین اور قانون کی مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیر داخلہ نے انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر یا اہلکارآئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ