فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ بین الاقوامی سائنٹیفک  سمپوزیم کی اختتامی تقریب

Dec 21, 2022 | 23:59:PM

(24نیوز)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ بین الاقوامی سائنٹیفک  سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں گرینڈ گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر صحت پنجاب پروفیسر یاسمین راشد جو خود بھی فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ 
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر  احمد جاوید قاضی، صدر فاطمہ جناح میڈکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ ڈاکٹر فضہ زاہد رفیق، صدر کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ ڈاکٹر محمد فتح شہزاد، صدر علامہ اقبال میڈکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ ڈاکٹر نسرم اقبال،  صدر کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن (یو-کے ) ڈاکٹر تابندہ دوگل، سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر سردار فرید الظفر، ڈاکٹر اعجاز منیر، سابق پرنسپلز اور پروفیسرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر  وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر شمسہ ہمایوں ، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم،  ڈینز پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر منیزہ قیوم ،  پروفیسر عبدالحمید، پروفیسر زہرہ خانم ، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا،  چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبّیر ،پرنسپل پروفیسر نورین اکمل اور فیکلٹی ارکان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ 
استقبالیہ خطاب میں پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شمسہ ہمایوں نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا،وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشد نے سالانہ بین الاقوامی سائنٹیفک  سمپوزیم کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ دنیا کا بہترین تھلیسیمیا اور دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص اور تحقیق پر مبنی انسٹیٹیوٹ قائم ہے جس میں خون کی جینیاتی اور موروثی بیماریوں کی تشخیص،بچاؤ اور علاج کی بہترین سہولیات  موجودہیں۔

 اُنہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ    فاطمہ جناح انسٹیٹیو ٹ آف مدر اینڈ چائلڈہیلتھ کے اغاز کا بھی ذکر کیا جس میں زچہ وبچہ کو اعلیٰ درجے کا علاج میسر ہو رہا ہےاور یقینا زچگی کے دوران ہونے والی اموات کی شرح میں بہت کمی آئے گی ۔ 
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر  احمد جاوید قاضی نے عشائیہ میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی اور کہا کہ بین الاقوامی سائنٹیفک سمپوزیم کے انعقاد سے پوسٹ گریجوئٹ اور  انڈر گریجوئٹ طلباء و طالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران کو جدید سائنسی تحقیق سے آگاہی حاصل ہو ئی جس سے عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات میسر ہونگی۔

اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ جب بھی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آتے ہیں تو کوئی نے کوئی طبی، تعلیمی اور تحقیقی سرگرمی ہو رہی ہوتی ہے،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالد مسعود گوندل نےوزیر صحت پنجاب پروفیسر یاسمین راشد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے فاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی میں فاطمہ جناح انسٹیٹیو ٹ آف مدر اینڈ چائلڈہیلتھ کا آغاز ہوا ہے، فاطمہ جناح میڈکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کی صدر ڈاکٹر فضہ رفیقِ کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا اور ضلع ڈی جی خان میں سیلاب زدہ متاثرین کی بحالی کے لیے کاشانی گاؤں کے قیام پر اُن کے کردار کو سراہا۔
فاطمہ جناح میڈکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کی صدر ڈاکٹر فضہ زاہد رفیق نے اپنے خطاب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر شمساء ہمایوں اور یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں شعبہ فیملی میڈیسن کا قیام بڑاخوش آئند  ہے اور مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں فیملی میڈیسن کےشعبے کے قیام کیلئے باقائدہ طور پر اسسٹنٹ پروفیسر فیملی میڈیسن کی سیٹ اناؤنس کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں