افسر شاہی کی موجیں،الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

Dec 21, 2023 | 00:10:AM

(آزاد نہڑیو)چئیرمین اینٹی کرپشن کی من مانیاں،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی چھٹیوں پر پابندی کے  احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق  چئیرمین اینٹی کرپشن سید ذوالفقار علی شاہ کی طرف سے   9 روز کی موجیں کرنے کیلئے  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔
چئیرمین اینٹی کرپشن کی چھٹیاں  پابندی  کے باوجود منظور  کر لی گئیں،یہ چھٹیاں  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پابندی وَالی تاریخ میں منظور کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مسلسل آتشزدگی کے واقعات، فائر بریگیڈ حکام کی رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

نوٹیفکیشن کے مطابق سید ذوالفقارعلی شاھ 25 دسمبر کو تھائی لینڈ  کیلئے روانہ ہوں گے اور  نیا سال منا کر 2 جنوری 2024 کو واپس وطن لوٹیں گے۔چیئرمین اینٹی کرپشن کا اضافی چارج محمد اقبال  میمن  کے سپرد کردیا گیا  جو کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ تعینات ہیں۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بغیر ذاتی چھٹی منظور  کی گئی ہے۔

مزیدخبریں