شہر لاہور میں دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) شہر لاہور اور اس کے گردونواح میں دھند نے شدت اختیار کرلی، حد نگاہ محدود ہونے پر معمولات زندگی متاثر ہونے لگی۔
ماہرین نے شہریوں کو دوران سفر سیفٹی مئیرز کا خیال رکھنے کی ہدایات جاری کردی۔
شہر میں فضائی آلودگی کے اثرات میں کمی آنے لگی۔ آلودگی کی مجموعی شرح 212 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن 347،یو ایس قونصلیٹ میں شرح 323ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی مجموعی شرح 276ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پانچویں نمبرپر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں: قیمت میں بھاری کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت10ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم مزید سرد اور خشک ہونے کا امکان ہے۔