روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا

Dec 21, 2023 | 10:25:AM
روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان،ایاز رانا)روپے کی قدر میں اضافہ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مزید گر گئی۔

انٹربینک میں  ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا ,انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 79 پیسے پر بند ہوا،گزشتہ روز ڈالر 282 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی  ہوئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 25 پیسے کا ہوگیا،یورو 1 روپے کمی سے 309 روپے کا ہوگیا،پاؤنڈ ڈیڑھ روپے کمی سے 358 روپے 50 پیسے کا ہوگیا،اماراتی درہم 40 پیسے سستا ہوکر 77.60 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 75.70 روپے  پر آ گیا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام ہوا،اختتام سے قبل سرمایا کار متحرک ہو گئے،100 انڈیکس 245 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا۔ 

100 انڈیکس 62ہزار 693 کی سطح پر بند ہوا ،آج  مارکیٹ میں16 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کے 81 کروڑ 10 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: قیمت میں بھاری کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری