عام انتخابات،چودھری نثار نے  بھی کاغذات حاصل کرلئے

Dec 21, 2023 | 13:03:PM

(ویب ڈیسک)چودھری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق  سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کئے گئے،چودھری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور وہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان 23 دسمبر کو راجڑ کے مقام پر پہلے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قیمت میں بھاری کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

خیال رہے 4 سال کے طویل وقفے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان کی سیاسی منظرنامے پر دوبارہ واپسی ہوئی ہے جہاں انہوں نے اپنے دو مختلف حلقوں میں حامیوں سے ملاقاتوں کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ وہ سیاسی کھیل سے باہر نہیں ہیں اور وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

تجربہ کار سیاستدان نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ حصہ لیا تھا وہ اپنی قومی اسمبلی کی نشست ہار گئے تھے البتہ پنجاب اسمبلی کی ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔

مزیدخبریں