دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کا استعمال،پاکستان نے اقوام متحدہ میں آواز بلند کردی

Dec 21, 2023 | 13:23:PM
دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کا استعمال،پاکستان نے اقوام متحدہ میں آواز بلند کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کالعدم تحریک طالبان اور اس سے جڑی تنظیموں کوپاکستان کے لئے سنگین خطرہ قراردیدیا۔ منیراکرم نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہیں۔منیراکرم نے اقوام متحدہ سے دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیاروں کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

ضرورپڑھیں:اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنادیا،شہداء کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سےجڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں، یہ تنظیمیں پاکستان میں منظم دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ خطہ کے لیے خطرہ ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ سے جدید فوجی اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔


غزہ کے معاملے پر منیر اکرم نے کہا کہ صرف حماس کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تویہ غیرمنصفانہ ہوگا، لوگوں کو مارا جائےگا تو وہ بھی ویسا ہی سلوک کریں گے لہٰذا غزہ میں فوری جنگ بندی ممکن بنائی جائے۔ دنیا فلسطینیوں کے یک طرفہ قتل عام پر توجہ دے، اسرائیل کا ہدف صرف حماس کا خاتمہ نہیں بلکہ فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، اسرائیل اب تک 25 ہزار ٹن بارود غزہ پر برسا چکا ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی پرجو ایٹم بم گرائے گئے اتنا بارود غزہ پربرسایا گیا، اس لیے ذمےدار دونوں فریقوں کو ٹھہرایا جائے، بالخصوص اسرائیل کو۔