مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کا کیس، عدالت نے 3 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی

Dec 21, 2023 | 13:59:PM
مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کا کیس، عدالت نے 3 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین )9مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات میں 3ملزمان کی ضمانت منظور ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے آفس جلانے کے 2 مقدمات میں عدالت نے 3ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے ،ملزم ایاز طلعت٫ حذیفہ ضیاء اور محمد ضیغم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی گئی ،تینوں ملزمان ن لیگ کے آفس پر حملہ کے 2 مقدمات کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں، عدالت نے ملزمان کو 2،2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کی جانب سے پرویز اقبال ایڈووکیٹ اور ماریہ خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبیر گل خان نے ضمانت پر فیصلہ سنایا،پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ محسن نقوی کی حکمت عملی ، لاہور میں کرائم کی شرح کم ہو گئی