لیاقت بلوچ کا 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان، کاغذات نامزدگی جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی،ارشاد قریشی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت 20 دسمبر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآغاز ہو گیا ہے ، سابق ایم اے اور سینئر رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے این اے 128 ، این اے 123 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے لیاقت بلوچ نے لاہور کے 2حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے،رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے پی پی 169 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،احمد سلمان بلوچ نے اے سی ریونیو اظہار الحق باجوہ سے ملاقات کی، احمد سلمان بلوچ کے تجویز و تائید کنندہ خلیل الرحمن بلوچ ، مفتی محمد عمر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابی شیڈول میں ترمیم کی درخواست
دوسری جانب جماعت اسلامی کے پی پی 17 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار رضا احمد شاہ نے اپنے کا غذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ،حلقہ پی پی 17 کے ریٹرننگ آفیسر مہر انصر حیات نے رضا احمد شاہ سے کا غذات نامزدگی وصول کیئے،پی پی 17 سے ن لیگ کے راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ اور استحکام پاکستان پارٹی کے فیاض الحسن چوہان میدان میں اترے ہیں ۔