پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں کرپشن کا بازار گرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)میں کرپشن کا بازار گرم، 6 کروڑ روپے کی خورد برد کا انکشاف ، ایف آئی اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی میں مختلف خریداری اور انتظامی معاملات میں 6 کروڑ روپے کی خورد برد رپورٹ ہوئی ہے ،جس پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کا آغاز کرکے پی ایم ڈی سی کے 4 افسران کو طلب کرلیا ،طلب کیے گئے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء سارہ رباب ،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ایڈمنز پی ایم سی اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : جلاؤ گھیراو کیس، یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج