پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں کرپشن کا بازار گرم

Dec 21, 2023 | 15:05:PM

(طیب سیف)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)میں کرپشن کا بازار گرم، 6 کروڑ روپے کی خورد برد کا انکشاف ، ایف آئی اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی میں مختلف خریداری اور انتظامی معاملات میں 6 کروڑ روپے کی خورد برد رپورٹ ہوئی ہے ،جس پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کا آغاز کرکے پی ایم ڈی سی کے 4 افسران کو طلب کرلیا ،طلب کیے گئے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء سارہ رباب ،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ایڈمنز پی ایم سی اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی  شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : جلاؤ گھیراو کیس، یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج

مزیدخبریں