(وقاص عظیم)وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کو سرمایہ کاری بورڈ کے چیئر مین کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کو سرمایہ کاری بورڈ کے امور کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی ,کابینہ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کے وزیر تجارت و صنعت بننے کے بعد معاشی لحاظ سے پاکستان کو انتہائی مفید کامیابیاں ملی ہیں ، جن میں چین کے ساتھ آزاد ٹریڈ معاہد ہ سرفہرست ہے ، گزشتہ روز چینی تاجروں سےملاقات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ ہمارا ویژن ’’ٹریڈ ناٹ ایڈ‘‘ کے تحت چین کو برآمدات کا ہدف پچیس ارب ڈالر تک پہنچانا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے طویل ترین رات آج ہوگی