سرگودھا: پی ٹی آئی اور لیگی رہنما آپس میں گتھم گتھا، آر او آفس میدان جنگ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں سرگودھا کا آر او آفس میدان جنگ بن گیا ، جہاں پی ٹی آئی امیدوار ملک شفقت اعوان اور لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا آر او آفس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آئے پی ٹی آئی اور نون لیگ کے رہنما آپس میں جھگڑ پڑے ، محسن شاہ نواز رانجھا مسلم لیگ ن جبکہ پی ٹی آئی کے ملک شفقت اعوان آپس میں الجھ پڑے ،پی ٹی آئی ورکر مسلم لیگ نون کے رہنما محسن شاہنواز راجہ کی گاڑی کو پیٹتے رہے ، دونوں رہنماؤں کا آپس میں گالیوں کا تبادلہ۔
یہ بھی پڑھیں :’’بلوچ یکجہتی کونسل‘‘کے احتجاجی مظاہر ے کی حقیقت سامنے آ گئی