فیصل آباد؛ رانا ثنا، فرخ حبیب سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے

Dec 21, 2023 | 19:32:PM

(24 نیوز)فیصل آبادمیں انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے، دوسرے روز متعدد سیاسی رہنماﺅں نے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے100 اور عابد شیر علی نے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،قومی اسمبلی کے حلقہ 101 سے 51 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،این اے 101 سے حاصل کرنے والوں میں لطیف نذر گجر، میاں عبدالمنان، علیم اللہ کموکا، ندیم آفتاب سندھو، اکرم ساہی، رانا احسان افضل، چنگیز احمد خان، محبوب عالم سندھو، فرخ حبیب بھی شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 104 سے 49 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ،این اے 104 سے حاصل کرنےوالوں میں شکیل شاہد، راجہ ریاض احمد، راجہ دانیال، صاحبزادہ حامد رضا، اعجاز ورک، سید ضیاعلمدار، نجمہ افضل، رانا احسان افضل، رانا سکندر اعظم، بشارت علی ڈوگر، مرزا حق نواز شامل ہیں۔
 صوبائی کے حلقہ پی پی 109 سے 44 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،پی پی 106 سے 81 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، پی پی 106 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں چودھری علی اختر ، امتیاز احمد لونا شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 سے 59 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے، این اے 103 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں حاجی اکرم انصاری، خواجہ محمد اسلام، شیخ خرم شہزاد، ڈاکٹر منور فیاض سنی شامل ہیں،
قومی اسمبلی کے حلقہ 102 سے 121 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،پی پی 105 سے 21 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے، پی پی 115 سے 47 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان لاہور کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ؟ کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لیے

مزیدخبریں