نالہ متاثرین کو معاوضے اور متبادل جگہ فراہمی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری 

Dec 21, 2023 | 19:36:PM

(ممتاز جمالی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نالہ متاثرین کو معاوضے اور متبادل جگہ فراہم کرنے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کو دئیے گئے دو آپشن پر مشاورت کیلئے مہلت دی جائے ،متاثرین کے وکیل نے کہا کہ متاثرین سے مشاورت کے بعد حتمی تجاویز دیں گے،متاثرین کے وکیل نے کہا سندھ حکومت کو پہلے فیصلہ کرنے دیا جائے وہ متاثرین کو کیسے ادائیگی اور بحالی کرے گی ۔
عدالتی حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ ،مئیر کراچی نے مشترکہ طور پر مشاورت کیلئے مہلت طلب کی ہے ،سندھ حکومت اور مئیر کراچی متاثرین کو معاوضے اور متبادل جگہ دینے کے معاملات کو تیزی سے حل کرے،عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔
تجاویز دی گئی ہیں کہ سندھ حکومت متاثرین کو 80 گز کا پلاٹ اور مارکیٹ کے حساب سے کنسٹرکشن کے پیسے ادا کرے،سندھ حکومت تمام 6 ہزار 9 سو 32 متاثرین کو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 80 گز کا تیار مکان دے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان لاہور کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ؟ کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لیے

مزیدخبریں