(اشرف خان ) معاشی اعشاریوں کے گرداب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، رواں مالی سال کے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد کمی سے 9 ارب 45 کروڑ ڈالر رہ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے رواں ماہ درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ موجودہ مالی سال کی رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے ،جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے موجودہ 5 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارہ 33 فیصد کمی سے 9 ارب 45 کروڑ ڈالر رہ گیا,نومبر میں برآمدات 2 ارب 57 کروڑ ڈالر رہیں ,اکتوبر کے مقابلے نومبر میں برآمدات میں 4 فیصد کا کمی ہوئی.
جاری اعدادو شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں 8 فیصد اضافے سے 1.30 ارب ڈالر رہی ،اکتوبر کے مقابلے نومبر میں درآمدات 7فیصد کمی 4.53 ارب ڈالر رہی ،اکتوبر کے مقابلے نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 7 فیصد کمی ہوئی،اکتوبر کے مقابلے نومبر میں تجارتی خسارہ 10 فیصد کمی سے 1 ارب 96 کروڑ ڈالر رہ گیا ،رواں مالی سال 5ماہ میں برآمدات 2فیصد اضافے سے 12.17ارب ڈالر رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال 5ماہ میں درآمدات 17 فیصد کمی سے 21ارب 63 کروڑ ڈالر رہی،رواں مالی سال 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد کمی سے 9ارب 45 کروڑ ڈالر رہ گیا ،گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب 12 کروڑ ڈالر تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان لاہور کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر آ گئی