کراچی: سپرہائی وے کے قریب آتشزدگی، 30 سے زائد جھگیاں خاکستر ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے احسن آباد سپر ہائی وے کے قریب جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 35 جھگیوں خاکستر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ابھی تک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، متاثرین نے بتایا کہ جھگیوں میں آگ لگنے کا واقعہ رات 2 بجے کے بعد پیش آیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بستر، برتن ،کپڑے اور دیگر گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا لیکن ہمارا سارا سامان تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی ہوگیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
متاثرین نے حکومت سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھر، بستر اور کھانا دیا جائے ہمارے بچے سردی سے کانپ رہے ہیں ہم بھیک نہیں مانگتے بلکہ برتن اور کپڑے فروخت کرتے ہیں.
متاثرین کا آبائی تعلق سکھر اور شکار پور سے ہے۔