برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ، فی کلو کتنے کی ہو گیا؟

Dec 21, 2024 | 09:57:AM

(خان شہزاد) گزشتہ 4 روز سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،مرغی کا گوشت مزید  7روپے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  4دنوں میں برائلرمرغی کی قیمت میں71روپے کا  بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،  آج برائلر مرغی کے  گوشت کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد  475 روپے فی کلو گرام میں ملے گا۔

  زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 328 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 314روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

لاہور انتظامیہ نے سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپےپر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چائنیز منصوبوں پر کتنے فوجی اہلکار تعینات؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، جس کے بعد مرغی کا گو شت 468 روپے کلو ہو گیا تھا۔



مزیدخبریں