(24 نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا، سماعت کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہو ئیں، بشری بی بی کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
بشری ٰبی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے 32مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔
عدالت نے 24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسران سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
عدالت نے32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک ضمانت منظور کر لی جس کے بعد بشریٰ بی بی عدالت سے روانہ ہو گئیں۔