حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے: عمر ایوب

حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی: اپوزیشن لیڈر

Dec 21, 2024 | 11:17:AM
حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے: عمر ایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے۔

ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی ٹیم بنائی تاکہ کل کو کوئی یہ نہ کہے مذاکراتی ٹیم نہیں بنائی، اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت مزاکرات میں غیر سنجیدہ ہے،حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کوئی منہ اٹھا کر نہیں جاتا اسکے لیے باقاعدہ ٹائم ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وہی لوگ ملیں ہیں جن کے اس دن کیسز تھے۔

اسے بھی پڑھیں:9 مئی کے 23 مقدمات،بشریٰ بی بی  نے خود کو سرنڈر کر دیا