9 مئی کیسز: شاہ محمود قریشی،یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی

Dec 21, 2024 | 11:28:AM
9 مئی کیسز: شاہ محمود قریشی،یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے حوالے سے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل  نے شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی نے تھانہ  شادمان جلاؤ گھراو مقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت چار جنوری تک ملتوی  کردی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کی گئی۔ 

 یاسمین راشد نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔