ٹام کروز کی اپنی ایجنٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں

Dec 21, 2024 | 12:37:PM
ٹام کروز کی اپنی ایجنٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے سپراسٹار ٹام کروز کی اپنی ایجنٹ ماہا ڈاخیل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 62 سالہ ٹام کروز اور ان کی دیرینہ ایجنٹ ماہا ڈاخیل ایک ساتھ لندن کےایک ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کے لیے گئے،اس موقع پر دونوں شخصیات کو ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوشگوارموڈ میں دیکھا گیا۔

ٹام کروز اور ماہا ڈاخیل ایک ہی گاڑی میں جو ڈرائیور چلا رہا تھا مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کے قریب ریسٹورینٹ پہنچے جہاں انہوں نےتین گھنٹے ایک ساتھ وقت گزارااوردونوں تقریباً 11 بجے ریسٹورنٹ سے روانہ ہوئے۔

اس سے قبل بھی دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، اب ایک مرتبہ پھردونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں ماہا ڈاخیل کے سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے کے بعد ٹام کروز نے اپنی ایجنٹ کا دفاع بھی کیا تھا۔