شہریار منور اور ماہین صدیقی کی قوالی نائٹ ،تصاویرشیئرکردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں،حال ہی میں ان کی قوالی نائٹ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔
قوالی نائٹ کی تصاویر میں دلہن ماہین صدیقی نیلے لباس میں نظرآرہی ہیں جس میں نفیس کڑھائی والا نیلی شرٹ اور چوڑے لہنگے کا امتزاج تھا،دوسری جانب دولہا شہریار منور سنہری شلوار قمیص میں ملبوس نظر آئے، جس کے ساتھ انہوں نے چمکدار واسکٹ، نیلی شال اور براؤن جوتے پہنے ہوئے تھے۔
شادی کی تقریبات کی ایک ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے، شہریار منور اور ماہین صدیقی کو دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ ملاقات کرتے اور یادگار تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔