(24نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ9 مئی کے منصوبہ سازوں کی گرفت تک سزاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سوشل میڈیاسائٹ ایکس پراپنے ٹویٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ 9 مئی پرامریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوناچاہیے تھا، 9 مئی کے مقدمات میں تاخیر نے ملزموں اور سہولت کاروں کے حوصلے بڑھاۓ ۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ9 مئی کیس میں ملوث25 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
خواجہ آصف نے کہا 9مئی کے تاریک دن کی مذمت سے نہ صرف گریز کیا گیا بلکہ شہداء اور غازیوں کی توہین کرنیوالوں کو ہیرو بھی بنایا گیا۔