کیٹ بلانچٹ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار

خود سے زیادہ عام لوگوں پراے آئی کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں فکر مند ہوں

Dec 21, 2024 | 15:12:PM
کیٹ بلانچٹ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانچٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہارکردیا۔ 

55 سالہ اداکارہ نے ایک غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے کام پر پڑنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اثرات کے سے زیادہ عام لوگوں پر پڑنے والے اس کے اثر پر زیادہ فکر مند ہوں۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا بہت خطرہ ہے کیونکہ آپ اس کے ذریعے کسی کو بھی مکمل طور پر بدل سکتے ہیں، آپ اداکار ہوں یا نہ ہوں یہ آپ کی آواز کو بھی بدل سکتا ہے، یہ ایک جدت ہے لیکن یہ ناقابلِ یقین حد تک تباہ کن بھی ہے جو اس کا دوسرا رخ ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت متعدد مشہور شخصیات کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر، ویڈیوز اور آوازیں بنائی جا چکی ہیں۔