ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن،وزیرِ اعظم، وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Dec 21, 2024 | 15:16:PM
ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن،وزیرِ اعظم، وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  ضلع خیبر میں فتنہ خوارج کے  4 کارندے ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش  کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،انہوں نےفائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی کی شہادت کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ خوارج کے مکمل سدباب کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےخیبر کے علاقے راجگال میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کی ۔

 وزیرداخلہ نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور محنت کو سراہا۔