عروہ حسین کی ریمپ پر واک کے دوران لڑ کھڑانے کی ویڈیو وائرل 

Dec 21, 2024 | 15:38:PM

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کی لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے برائیڈل کیٹیورویک میں ریمپ پر واک کے دوران لڑ کھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فیشن شو کے دوران عروہ حسین نے بطورشو سٹاپر عروسی لباس پہن کرریمپ پر واک کی اورگلوکار بلال سعید کے ساتھ  ریمپ پرہلکاپھلکا ڈانس بھی کیا،اس دوران انہوں نے بھاری بھر کم عروسی لباس پہن رکھا تھا، جس کی وجہ سے انہیں واک کرنے میں بھی مشکل پیش آئی۔

عروہ حسین کی بھاری عروسی لباس میں ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں لڑ کھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے،وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر واک کے دوران عروہ حسین کے پاؤں بھاری اور لمبے لباس سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اورلڑکھڑاگئیں ،تاہم جلد ہی وہ خوبصورتی سے اپنے توازن پر قابو پا لیتی ہیں اور گرنے سے بچ جاتی ہیں، اس دوران وہ مسکراتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہم برائیڈل کیٹیورویک2024:مہکتے رنگوں گاتی خوشبوؤں کامیلہ

اداکارہ کی جانب سے ریمپ پر لڑ کھڑانے کی ویڈیوپر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریف بھی کی ہے۔

 

مزیدخبریں