9مئی کا ماسٹرمائنڈ بانی پی ٹی آئی،تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا:عطا تارڑ

Dec 21, 2024 | 15:50:PM

(24 نیوز)وزیراطلاعات عطاتارڑ  نے کہا ہے کہ گھڑی چور سزابھگت رہا ہےلیکن ملک دشمنی سے باز نہیں آتا۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تشدد کی سیاست اور تقسیم کی روایت ڈالی ،ملکی معیشت کی بہتری میں آرمی چیف کا بہت کردارہے۔
آج 9مئی کے مجرموں کو سزاسنائی گئی،یہ لوگ آئی ایم ایف کو کہتے تھے پاکستان کو قرضہ نہ دینا،9مئی کا ماسٹرمائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے   تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی ملکی اداروں کیخلاف سازش تھی،تمام مجرموں کو سزاملنے پر جشن منائیں گے۔

مزیدخبریں