19 فروری سے آغاز،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

Dec 21, 2024 | 16:06:PM
19 فروری سے آغاز،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا،ذرائع نے کہا کہ ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی  سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 اس کے بعد قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپئنزٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، ساتھ ہی ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کے معاملے پر میزبان پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہوگیا، آئی سی سی جلد ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔