(علی ساہی) محکمہ پولیس میں بڑی تبدیلی، عمارہ اطہر کی جگہ ان کے شوہر ڈی آئی جی اطہر وحید کوسی ٹی او لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
اطہر وحید کی تعیناتی کے بعد سی ٹی او کی سیٹ کو ڈی آئی جی رینک پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کیپٹن (ر) مبین شہید بھی ڈی آئی جی رینک پر سی ٹی او لاہور تعینات ہوئے تھے، ڈی آئی جی اطہر وحید کی تعیناتی ایک اہم قدم ہے اور یہ لاہور پولیس کے لیے ایک نیا باب کھولے گا۔
خیال رہے کہ ڈی آئی جی اطہر وحید تبدیل ہونے والی سی ٹی او عمارہ اطہر کے شوہر ہیں جو خود بھی لاہور پولیس کی اہم شخصیت ہیں۔