شاہ رخ کے ساتھی انہیں ہکلا کہہ کر بلاتے تھے: ابھیجیت بھٹاچاریہ کا انکشاف

Dec 21, 2024 | 18:01:PM

(ویب ڈیسک )گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں کئی افراد شاہ رخ کو ہکلا کہہ کر بلاتے تھے,انہوں نے شاہ رخ سے دوستی کی امید کی تھی مگر وہ نظر انداز ہوئے اور لوگوں نے انہیں طعنے دیے۔

90 کی دہائی میں شاہ رخ خان کیلئے گانے گانے والے معروف  گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کے اداکار سے تعلقات خراب ہوگئے تھے انہوں نےبتایا  کہ جب میں شاہ رخان کیلئے گانا گاتا تھا  تو لوگوں نے مجھے طعنے دیے اور کچھ اسٹارز نے کہا "ہکلے کے لیے گا رہا ہے نا؟" ابھیجیت نے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پاتے تھے کہ لوگ کیوں جل رہے ہیں۔

 ابھیجیت نے شاہ رخ کے ساتھ آخری مرتبہ 17 سال قبل کام کیا تھا، حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شاہ رخ خان اور سلمان خان سے اپنے تعلقات پر بات کی، اس دوران سلمان خان کے بارے میں ابھیجیت نے کہا کہ سلمان ابھی بھی ان لوگوں میں نہیں آتا جن کے بارے میں میں چرچا کروں،اس کے علاوہ ابھیجیت نے کہا کہ شاہ رخ  کے ساتھ ان کی ناچاقی ذاتی نہیں بلکہ پیشہ ورانہ تھی۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامرکی ساڑھی میں تصاویرسوشل میڈیاپروائرل 

ابھیجیت بھٹاچاریہ نے شاہ رخ خان سے اپنے پیشہ ورانہ تعلقات میں تناؤ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی شاہ رخ کو برا نہیں کہا مگر بہت سے لوگوں نے ایسا کیا، انہوں نے ذکر کیا کہ فرح خان کے شوہر شیریش کندر نے بھی شاہ رخ کی توہین کی تھی  لیکن بعد میں سب نے انہیں گلے لگا لیا، ابھیجیت نے وضاحت کی کہ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے درد کا اظہار کر دیتے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ ان ذاتی اختلافات کے باوجود انہیں امید تھی کہ شاہ رخ دوستی کے لیے ان کی طرف ہاتھ بڑھائے گا مگر لوگوں نے انہیں نظر انداز کیا، انہوں نے توقع کی تھی کہ شاہ رخ ایک سینئر کی حیثیت سے آکر انہیں گلے لگائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرمناہل ملک شوبز چھوڑنے کےاعلان کے بعدپھر منظرعام پرآگئیں

مزیدخبریں