دو روز سستا بکنے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹوں میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے تک پہنچ گیا، جو 2100 روپے کا اضافہ تھا،اور 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس 2622 ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں دیکھنے کو آیا ہے۔
مزید پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ،سرمایہ کاروں کی نیندیں اُڑ گئیں