فوجی عدالتوں سے سویلینز کی سزائیں مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

Dec 21, 2024 | 18:24:PM
فوجی عدالتوں سے سویلینز کی سزائیں مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب نے ملٹری کورٹس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کی سزاؤں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملٹری کورٹس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کو سزائیں انصاف کے اصولوں کے خلاف ہیں, مزید کہا کہ  زیر حراست افراد عام شہری ہیں اور ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔  
عمر ایوب نے کہا کہ مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں اور ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت اور طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہےانہوں نے اس فیصلے کو آئینی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔
یاد رہے کہ فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث پچیس مجرمان کو سزائیں سنائیں ہیں جن میں جی ایچ کیو راولپنڈی، جناح ہاؤس لاہور اور میانوالی ایئربیس پر حملے کرنے والے ملزمان شامل ہیں جبکہ مردان، بنوں، چکدرہ، فیصل آباد اور ملتان میں فوجی تنصیبات پر حملوں کے مجرموں کو بھی سزائیں دی گئی ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں:9مئی کا ماسٹرمائنڈ بانی پی ٹی آئی،تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا:عطا تارڑ