پاکستان میں آئندہ ہفتے کی موسمی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے آئندہ ہفتے کے لیے موسمی رپورٹ جاری کر دی, پنجاب میں سرد اور خشک موسم کے باعث میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں 23 دسمبر سے ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے یہ تبدیلی موسم کی شدت میں اضافہ کرے گی اور دھند کی صورتحال بڑھ سکتی ہے۔
دوسری جانب صوبہ سندھ اور بلوچستان میں اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 21 تا 26 دسمبر موسم سرد اور خشک جب کہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے اسموگ متاثرہ علاقوں میں عوام کو بلا ضرورت باہر نہ نکلنے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے دوران احتیاط کی ہدایت دی ہے۔
ہدایات میں کہا برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی ہوگیا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا