پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا

Dec 21, 2024 | 19:51:PM
پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا
کیپشن: پنجاب حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے  2022 میں بنائے گئے پانچ نئے اضلاع کو تسلیم کر لیا، اور بورڈ آف ریونیو نے ان اضلاع کی منظوری کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا،اور وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری، اور تلہ گنگ بطور اضلاع قرار  دے دیئے گئے ہیں۔
گجرات کو شامل کرنے کے بعد پنجاب میں ڈویژنوں کی تعداد 10 ہوگئی، مزید 5 اضلاع کےاضافے سے صوبے میں اضلاع کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی،جبکہ تحصیلوں کی تعداد 151 ہوگئی، لاہور صوبہ پنجاب کی سب سے زیادہ 10 تحصلیوں والا ضلع بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمارہ اطہر کی جگہ ان کے شوہر سی ٹی او لاہور تعینات