جی ایچ کیو حملہ کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا پانے والے 2 مجرمان اڈیالہ جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی حملہ کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا پانے والے 2 مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ مجرمان کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا پانے والے 2 مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔اڈیالہ جیل پہنچائے گئے مجرمان میں راجہ محمد احسان اور عمر فاروق شامل ہیں۔
جرم ثابت ہونے پر دونوں کوملٹری کورٹ سے10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن اجلاس: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ سے متعلق بڑا فیصلہ