پی ٹی آئی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

Dec 21, 2024 | 20:55:PM
پی ٹی آئی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے لاتعلقی کااعلان کر دیا۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے فواد چوہدری سے اعلانیہ لاتعلقی کے اظہار کی ہدایت کی،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی فواد چوہدری سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واضح کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کا پی ٹی آئی سے ہرگز کوئی تعلق نہیں اور وہ میڈیا ، سوشل میڈیا یا ٹی وی پر پارٹی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری اپنی رائے پی ٹی آئی کے مؤقف کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ