ریسلنگ کی دنیا کے مشہور ریسلر انتقال کرگئے

Dec 21, 2024 | 21:58:PM
ریسلنگ کی دنیا کے مشہور ریسلر انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میکسیکو کے پروفیشنل ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سٹار رے مسٹیریو کے چچا رے مسٹیریو سینئر انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع اور میکسیکن ریسلنگ پروموٹر کی جانب سے رے مسٹیریو سینئر کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی,رے مسٹیریو سینئر 50 سال کے قریب ریسلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے,اپنے کیریئر کے دوران وہ نامور ریسلنگ کمپنیوں کا حصہ رہے جس میں پرو ریسلنگ ریوولوشن، ٹِجوانا ریسلنگ اور ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن شامل ہے۔

اپنے وسیع کیریئر علاوہ رے مسٹیریو سینئر کئی پہلوانوں کو تربیت دینے کے لیے جانے جاتے ہیں جن میں ان کے بھتیجے اور تین بار کے ورلڈ چیمپئن رے مسٹیریو جونیئر بھی شامل ہیں۔

خاندان کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ان کی موت سے چند ہفتوں قبل ان کے والد کی موت واقع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ جنوبی افریقا کے دوران قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹے، تصاویر سامنے آگئیں