3 سے 4 مہینے تو عمران خان پکے جیل میں رہیں گے: علیمہ خان

Dec 21, 2024 | 21:59:PM
3 سے 4 مہینے تو عمران خان پکے جیل میں رہیں گے: علیمہ خان
کیپشن: علیمہ خان، عظمیٰ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے، جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائیکورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے، القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں 6 مہینے لگ سکتے ہیں۔علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:6.1 شدت کا زلزلہ