علی خان کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان

Dec 21, 2024 | 22:07:PM
علی خان کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اورعمران خان کے دیرینہ ساتھی علی خان نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

سوات پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رہنما علی خان نے کہا کہ اس وقت عمران خان ناکردہ گناہ میں قید ہیں ان کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا اعلان کرتا ہوں اور اس تحریک کی قیادت میں خود کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اڈیالہ جیل، سوات اور پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے, اس کے ساتھ ہی وہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے تمام کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے بے گناہ افراد کی رہائی کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

علی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کرپشن ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل میں ہم ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی بھی حکومت بشمول پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف اسمبلی سے بل منظور نہیں کروا  سکی، اگر عمران خان آج جیل میں ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے کوئی کرپشن کی ہے، بلکہ وہ ایک ایسے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں جس کا انہوں نے ارتکاب نہیں کیا اور  ان کی رہائی ہمارا مقصد ہے۔

مزید پڑھیں:سانحہ9 مئی کیس میں ملوث25 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں