جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان شہید،8خوراج ہلاک

Dec 21, 2024 | 22:46:PM
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان شہید،8خوراج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 16جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے جنرل ایریا میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔حملے کی اس کوشش کو فورسز نے مؤثر طریقے سے ناکام بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج کو ہلاک کردیا۔تاہم اس شدید فائرنگ کے تبادلے 16بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

آئی اسی پی آر کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے، لانس نائیک لیاقت علی شہید نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، 31 سالہ لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں، لانس نائیک محمد اسحاق شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں، 38 سالہ حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے ،حوالدار ایوب خان شہید نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیئے، 40 سالہ حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے ،حوالدار عمر حیات شہید نے 17 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔

 26 سالہ سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے، سپاہی محبوب رحمان شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے اور وطن کا دفاع کیا، 37 سالہ حوالدار محمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں، حوالدار محمد حیات شہید نے 17 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں، 26 سالہ لانس نائیک شیر محمد شہید کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے، لانس نائیک شیر محمد شہید نے اپنی زندگی کے 7 سال پاک فوج کو دیئے، 22 سالہ سپاہی احسان الحق شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے ،سپاہی احسان الحق شہید نے4 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا، 25 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، سپاہی جنید شہید نے اپنی زندگی کے 3 سال پاک فوج کو دیئے، 29 سالہ لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے، سپاہی حامد علی شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے، 26 سالہ سپاہی کلیم اللہ شہید ضلع لکی مروت کے رہائشی ہیں، سپاہی کلیم اللہ شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں ،41 سالہ حوالدار طاہر محمود شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، حوالدار طاہر محمود شہید نے 18 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا ۔

29 سالہ لانس نائیک مصور شاہین شہید ضلع کوہاٹ کے رہائشی ہیں، لانس نائیک مصور شاہین شہید نے 7 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، 22 سالہ سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے، سپاہی فیض محمد شہید نے اپنی زندگی کے 4 سال پاک فوج کو دیئے ،23 سال سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، سپاہی طیب علی شہید کوپاک فوج میں بھرتی ہوئے صرف ایک سال کا عرصہ ہوا تھا، سپاہی طیب علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے ،26 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے، سپاہی جنید شہید نے پاک فوج میں 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، سپاہی جنید شہید نے سوگواران میں والدین اور اہلیہ چھوڑے۔