بھارت سرکار پاکستان سے بات چیت شروع کرے،محبوبہ مفتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو جموں وکشمیر میں خون خرابے کو بند کرنے کے لئے پاکستان اور دیگر متعلقین کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوچنا چاہئے کہ آخر جموں و کشمیر کے لوگ کب تک قربان ہوتے رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اننت میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بھارت سرکار کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ آخر جموں وکشمیر کے لوگ کب تک قربانیاں دیتے رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا حل ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں خون خرابے کو بند کرنے کے لئے بات چیت کا عمل شروع کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا ’بی جے پی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں وکشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے کم سے کم پاکستان یا یہاں کے متعلقین کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرے ‘۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بار بار کہتی ہے کہ پاکستان یہاں تشدد بھڑکاتا ہے تو کم سے کم ان کے ساتھ ہی تشدد کو بند کرنے کے لئے بات چیت ہونی چاپئے ۔