(24نیوز) کورونا کا زور تھم نہ سکا،24 گھنٹوں میں مزید 38 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 تک پہنچ گئی، ایک ہزار 329 نئے مریض سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک مہلک وائرس سے 5 لاکھ 71 ہزار 174 شہری متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 24 ہزار 466 ایکٹو کیسز ہیں۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 905 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 107 ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثر 1616 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 55 ہزار 834، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 345، خیبرپختونخوا 70 ہزار 886، بلوچستان میں 18 ہزار 979 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد 43 ہزار 402، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 777 ہوگئی۔