عاشق نے محبوبہ کو چلتی ٹرین کےآگے پھینک دیا

Feb 21, 2021 | 11:06:AM
عاشق نے محبوبہ کو چلتی ٹرین کےآگے پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں شادی سے انکار پر نوجوان آپے سے باہر ہوگیا اور  لڑکی کو سامنے سے آتی ٹرین کے ٹریک پر پھینک کر فرار ہوگیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی شہر ممبی کے ریلوے اسٹیشن خار پر پیش آیا۔ جہاں لڑکے نے 21سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔خوش قسمتی سے لڑکی زندہ بچ گئی مگر اس کے سر اور ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ریلوے پٹڑی پر گرنے سے لڑکی کے سر پر 12 ٹانکے لگے ہیں۔

دلخراش  واقعے کے مناظر ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لڑکا جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، واقعہ میں ملوث لڑکے کی شناخت سومیدھ کے نام سے کی گئی ہے۔جسے پولیس نے چھاپوں کے بعد 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان دوستی بھی تھی۔لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا۔ اس کے باوجود ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔