کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کا جنم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں میاں بیوی ننھے مہمان کی آمد پر نہایت خوش ہیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور کو آج صبح ممبئی کے برج کینڈی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فی الحال اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر یا نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کا یہ دوسرا بچہ ہے اس سے قبل ان کا ایک بڑابیٹا تیمور علی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔ تیمور سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے ۔