(24نیوز) تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، چھاچھرو میں شرپسندوں نے بیلٹ باکس سمیت دیگر سامان جلا دیا ،پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
افوسناک واقعہ کیسرار سموں کے علاقے میں قائم بوائز اسکول میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن میں فرنیچر کی توڑ پھوڑ بھی کی۔آگ لگنے کے واقعہ کے بعد پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل بند کردیا گیا تھا تاہم چند گھنٹوں کے تعطل کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ الیکشن کمیشن کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے باعث پولنگ اسٹیشن میں موجود بیلٹ پیپرز اور باکس بھی جل گئے۔دوسری جانب تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب کہ حملے کے بعد گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔