(24نیوز)وزیردفاع پرویزخٹک اوربھتیجے احد خٹک میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،احدخٹک نے اپنے چچا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں ایک ہی دن جلسہ کرتے ہیں۔پتہ چل جائے گا کس کے پاس زیادہ لوگ ہیں۔
وزیر دفاع پرویز خٹک اور ان کے بھتیجے کے اختلافات میں شدت آگئی ہے۔ احد خٹک جلسوں میں پرویز خٹک کے خلاف کھل کر بات کرنے لگے ۔گزشتہ رات نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے پرویز خٹک کو بڑے جلسے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا پرویز خٹک بھی جلسہ کریں ہم بھی کرتے ہیں انہیں اپنی مقبولیت کا پتہ لگ جائے گا۔